شادی سے قبل دولہا دلہن نے ایک دوسرے سے انوکھا معاہدہ دستخط کروا دیا

شادی بیاہ میں منفرد رسومات اب ایک عام بات ہے۔ کہیں دلہن کی خواہش ہر دولہا کشتی میں بیٹھ کر آتا ہے تو کہیں ہاتھی کی سواری کرتے ہوئے انٹری ہوتی ہے تو کہیں شیشہ پلائی کی رسم کا انعقاد ہوتا ہے،ایسے میں بھارت کی ایک شادی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جہاں شادی کی رسموں سے قبل دلہن نے ایک انوکھا معاہدہ دولہا سے پورے شادی ہال کے سامنے دستخط کروایا۔دلہن نے ایک بڑا سا کارڈ نما معاہدہ سب کے سامنے دولہا کو دکھایا جس پر کئ شرطیں درج تھیں:

ااتوار کے دن ناشتہ دولہا بنائے گا اور میں آرام کتوں گی، ہر 15 دن میں شاپنگ کروائے گا، ہر برتھ پارٹی یا تقریب میں بیگم کی اچھی سی تصاویر لے گا، ہر قسم کی پارٹیوں اور رات دیر تک باہر گھومنا صرف بیوی کے ساتھ۔جبکہ دولہے میاں نے بھی کچھ شرائط رکھی تھیں جن میں باہر کا کھانا سختی سے منع اور مہینے میں صرف ایک مرتبہ پیزا کھانا،روزانہ جم جاؤ گی، ساڑھی پہنو گی اور خوش رہو گی۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خؤب وائرل ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close