ایک سموسہ کھانے پر 50 ہزار کا انعام

میرٹھ (پی این آئی )عام طور پر کسی بھی چیز کو کھانے کے لیے اس کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے لیکن اگر ایک سموسہ کھانے کے عوض 50 ہزار روپے انعام کی پیشکش کی جائے تو یقیناً ہر کوئی یہ چیلنج قبول کرنے کے لیے تیار ہو گا۔آپ بھی اسے دوسروں کی طرح مذاق سمجھ رہے ہوں گے لیکن یہ حقیقت ہے اور ایسی شاندار پیشکش بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ کی ایک بیکری کی جانب سے دی گئی ہے۔

بیکری کی جانب سے 8 کلو گرام وزنی سموسے کو تیار کرنے کے لیے آلو، دالیں، پنیر اور مصالحہ جات کا استعمال کیا گیا ہے اور اسے عام سموسوں کی طرح تیل میں فرائی کر کے بنایا گیا ہےبیکری کی جانب سے ایک سموسہ کھانے والے شخص کے لیے 50 ہزار بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ سموسے کو دیکھنے کے لیے بیکری کا رخ کر رہے ہیں۔تاہم بیکری مالک شبھمن کا کہنا ہے کہ تاحال کوئی بھی شخص سموسہ کھا کر انعام حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے جبکہ بیکری مالک کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد 10 کلو گرام وزنی سموسہ بھی تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close