مظفر آباد میں بےقابو ہوئے قربانی کے بیل کو قابو کرنے کے بعد ریسکیو 1122 کو طلب کرنا پڑ گیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) ریسکیو 1122 کا کمال، اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر شہریوں کی زندگیوں کے کیلئے خطرہ بننے والے رسی توڑ کر ایک شہری کے گھر میں داخل ہونے والے قربانی کے بیل کو بڑی مہارت سے قابو کر لیا۔مظفرآباد میں اپر چھتر کے مقام پر اس وقت ایل محلہ کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں جب دیہی علاقے سے قربانی کیلئے لایا گیا بیل رسی توڑکر اشفاق حسین اعوان کے گھر میں داخل ہوگیا اہل خانہ نے اپنے گھرکے دوازے بند کر دیئے اہل محلہ نے بیل کو قابوکرنے کی بھرپور کوشش کی مگر بیل قابو سے باہر ہو گیا۔


گھر کا مین گیٹ بند کر کے ریسکیو 1122 کوکال کی گئی ریسکیو 1122 کی ٹیم پر بیل نے کئی حملے کیئے لیکن ریسکیو ٹیم نے بڑی مہارت سے بیل کو قابو کیا اہل محلہ نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا کہ اگر بیل کو قابو نہ کیا جاتا تو یہ نرف اہل محلہ بلکہ دیگر شہروں کو بھی جانی نقصان پہنچا سکتا تھا۔۔۔۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close