رحیم یار خان کے ہیئر ڈریسر نے عیدالاضحی پر نوجوان میں ٹوکا کٹنگ متعارف کرا دی

رحیم یار خان (پی این آئی) عید الاضحٰی پر جہاں لوگ قربانی کے جانور ذبحہ کرنے کے لیے چھریاں اور ٹوکے تیار کر رہے ہیں کیونکہ ان چھریوں اور ٹوکے سے جانوروں کی قربانی کی جائے گی وہیں رحیم یار خان کے سیلون پر ماہر ہیر ڈریسر نے نوجوانوں کی ٹوکا کٹنگ شریف کر دی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بال کاٹنے سے پہلے حجام ٹوکے کو پتھر پر تیز کرتا ہے اور ٹوکا کٹنگ کے بعد آخر میں اسٹائلنگ کرتے وقت ٹوکے کے ساتھ ساتھ ہتھوڑی کا بھی استعمال کرتا ہے۔

اس حوالے سے سیلون مالک کا کہنا ہے کہ اس کو اس کام میں مہارت حاصل ہے۔ ٹوکا کٹنگ کے شوقین نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ٹوکا کٹنگ سے بالوں کا اسٹائل زیادہ اچھا بنا۔ہیئر اسٹائلشٹ کی مہارت دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close