منتخب بلدیاتی نمائندے نے مادہ مگر مچھ سے شادی کر لی

میکسیکو (پی این آئی) منتخب بلدیاتی نمائندے نے مادہ مگر مچھ سے شادی کر کے عالمی میڈیا میں کھلبلی مچا دی ہے۔ جنوبی امریکہ کے ملک میکسیکو سے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قصبے سین پیڈرو ہومیلولو کے میئر وِکٹر ہوگو سوسا نے ایک پرانی رسم کے تحت مادہ مگر مچھ سے علامتی شادی کی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وِکٹر ہوگو کی مگر مچھ سے شادی کا مقصد رتبے، دولت اور عزت میں اضافہ کرنا ہے تاہم اس شادی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شادی سے متعلق میئر وِکٹر ہوگو سوسا نے کہا کہ اس شادی کے بعد ہم قدرت سے بارشوں اور دریاؤں میں مچھلیوں کی وافر مقدار طلب کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر کی نئی نویلی دلہن مگر مچھ 7 برس کی ہے جسے ننھی شہزادی کا نام دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close