ایک خاتون کی 9شادیاں، مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، پولیس بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئی

حیدر آباد (پی این آئی) عمومی طور پر مرد حضرات ایک سے زائد شادیاں کرتے ہیں ، اگر معاشرے میں دوسری شادی کو قبول نہ کیا جاتا ہو تو بعض اوقات چھپ چھپا کر بھی دوسری شادی کرلی جاتی ہے لیکن بھارتی ریاست تلنگانہ کی ایک خاتون نے مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور خفیہ طور پر نو شادیاں کرلیں۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع محبوب آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے نہ صرف خفیہ طور پر نو شادیاں کر رکھی ہیں بلکہ کامیابی کے ساتھ یہ شادیاں بچا بھی رکھی ہیں۔ اس حوالے سے جب اس کے ایک شوہر کو پتا چلا تو اس نے علیحدگی اختیار کرلی۔ شوہر کی علیحدگی پر خاتون نے اس کے خلاف پولیس سے رجوع کرلیا۔ پولیس نے جب شوہر کو بلایا تو اس نے خاتون کی تمام شادیوں کے ثبوت پیش کردیے جس پر پولیس والے بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close