دنیا کا سب سے بہترین ائیر پورٹ کونسا ہے ؟ فہرست جاری کر دی گئی

دوحہ(پی این آئی) خلیجی ریاست قطر کے عالمی ہوائی اڈے نے دنیا کے سب سے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔سکائی ٹریکس نامی ایئرلائن کنسلٹنگ گروپ نے 2022 کے لیے دنیا کے بہترین ائیر پورٹس کی سالانہ فہرست جاری کی ہے جس میں پہلی پوزیشن ایک مرتبہ پھر قطری دارالحکومت دوحہ کے حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے حاصل کی ہے۔سال 2021 میں بھی دوحہ کا حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ فہرست میں پہلے نمبر آیا تھا۔

دنیا کے بہترین ایئرپورٹس کی فہرست ٹرمینل لے آؤٹ، وائی فائی کی دستیابی اور ریسٹورنٹس وغیرہ کے حوالے سے دی گئی عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی جاتی ہے۔دنیا کے ساڑھے پانچ سو انٹرنیشنل ایئرپورٹس میں سے 5 سب سے بہترین ائیر پورٹس کا تعلق ایشیا سے ہے جب کہ دیگر پانچ یورپی ہیں۔فہرست کے مطابق حماد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے بعد دوسرا نمبر ٹوکیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نام رہا۔پیرس کا چارلس ڈیگال ائیر پورٹ چھٹے نمبر پر رہا جس کے بعد جرمنی کا میونخ ائیر پورٹ 7 واں بہترین ہوائی اڈہ قرار پایا۔استنبول ائیر پورٹ 8 ویں، زیورخ ائیر پورٹ 9 ویں اور جاپان کا کانسائی ائیرپورٹ 10 ویں نمبر پر رہا جب کہ امریکا کا کوئی ایئرپورٹ فہرست میں جگہ نہیں بنا سکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close