جمشید دستی کی شادی آج، ولیمے کی ون ڈش میں مہمان کیا کھائیں گے؟

مظفر گڑھ (پی این آئی) قومی اسمبلی کے سابق رکن اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نکاح کے ایک سال بعد آج اپنی دُلہن گھر لے آئیں گے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمشید دستی کی بارات آج مختصر دوستوں کے ساتھ پشاور روانہ ہوگی جہاں سے رخصتی کی رسم کے بعد جمشید دستی شام 6 بجے اپنی دلہن کے ہمراہ واپس مظفر گڑھ روانہ ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر دستیاب دلچسپ خبروں کے مطابق جمشید دستی اپنے ولیمے کے شرکاء کو دال کھلائیں گے۔

یہ بات اہم ہے کہ جمشید دستی کا نکاح گزشتہ برس جولائی میں ہوا تھا۔ جمشید دستی خان نے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کیا، اُنہوں نے سال 2013 میں پیپلز پارٹی اور پارلیمان سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جمشید دستی نے اس کے بعد عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی، اُنہوں نے حنا ربانی کھر کے والد کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔۔۔۔

مظفر گڑھ (پی این آئی) قومی اسمبلی کے سابق رکن اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نکاح کے ایک سال بعد آج اپنی دُلہن گھر لے آئیں گے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمشید دستی کی بارات آج مختصر دوستوں کے ساتھ پشاور روانہ ہوگی جہاں سے رخصتی کی رسم کے بعد جمشید دستی شام 6 بجے اپنی دلہن کے ہمراہ واپس مظفر گڑھ روانہ ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر دستیاب دلچسپ خبروں کے مطابق جمشید دستی اپنے ولیمے کے شرکاء کو دال کھلائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close