کراچی، 17 سالہ غیرت مند لڑکی رکشا چلا کر خاندان کا پیٹ پال رہی ہے

کراچی (پی این آئی) 17 سالہ علیشا ہمت اور حوصلے کی مثال بن کر سامنے آ گئی ہے، چھ ماہ قبل والد کا انتقال ہونے کے بعد جب گھر میں فاقے ہونے لگے تو کسی اور کی مدد لینے کے بجائے والد کا رکشہ چلانا شروع کر دیا۔ علیشا اپنی 6 بہنوں میں سب سے چھوٹی ہیں، ان کی چار بہنیں شادی شدہ ہیں جبکہ وہ اپنی والدہ اور ایک بہن کے ہمراہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں کرائے کے گھر میں رہتی ہیں۔ اس کے والد جمیل ایبٹ آباد سے تعلق رکھتے تھے،

جو رکشہ چلا کر گزارا چلاتے تھے، تاہم شوگر اور دیگر بیماریوں کے باعث چھ ماہ قبل اُس کا انتقال ہو گیا۔ موت سے قبل جمیل نے چھوٹی بیٹی علیشا کو رکشا چلانا سکھا دیا۔ علیشا کی والدہ خود بھی سمجھتی ہیں کہ جوان بچی کا رکشا چلانا آسان نہیں مگر اس کے سوا ان کے پاس کوئی اور راستہ بھی تو نہیں ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close