تین بچوں کی ماں نے دسویں کلاس کا امتحان پاس کر لیا

دِسپور (پی این آئی) بھارتی ریاست آسام کے ضلع بسواناتھ سے تعلق رکھنے والی تین بچوں کی ماں نے دسویں کلاس کا امتحان پاس کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ بلبلی خاتون نے 22 سال قبل خاندانی ذمہ داریوں کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑ دی تھی۔ تین بچوں کی ماں نے طویل عرصے کے وقفے کے بعد 10 ویں جماعت کا امتحان دیا اور اسے پاس بھی کرلیا۔

بلبلی خاتون کا کہنا ہے کہ ان کا سپنا پورا ہوگیا ہے، وہ ہمیشہ سے ہی میٹرک کرنا چاہتی تھیں لیکن خاندانی ذمہ داریوں کی وجہ سے ایسا نہیں کر پا رہی تھیں، اب وہ آگے بھی اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close