پیٹرول مہنگا ہو گیا، فیصل آباد میں بارات گھوڑے اور اونٹوں پر آ گئی

فیصل آباد (آئی این پی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی باراتی بھی اب کار پر آنا ترک کرنے لگے۔فیصل آباد میں پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد آنے والی ایسی ہی ایک بارات نے دُلہن والوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ہوا کچھ یوں کہ فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں دولہا جی باراتیوں کے ہمراہ دُلہن لینے پہنچے تو وہ سب ہی گھوڑے اور اونٹوں پر سوار تھے۔

باراتیوں نے اس حوالے سے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ ہوچکا ہے۔ایک باراتی نے مزید کہا کہ کرائے کی بچت کے لیے شادی کے پرمسرت موقع پر بارات کے لیے گھوڑے اور اونٹ استعمال کیے ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close