فراڈیا 111 لاکھ روپے لے کر رفو چکر، معروف قومی کرکٹر کے ساتھ ہاتھ ہو گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے مقبول کھلاڑی عمر اکمل اپنے ساتھ ہونے والے 111 لاکھ روپے فراڈ مقدمے کی پیش رفت کے لیے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز کے دفتر پہنچ گئے۔ پاکستان کے معروف کرکٹر عمراکمل نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور سے ملاقات کی اور فراڈ کے معاملے سے آگاہ کیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے عمراکمل کو مکمل میرٹ کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ قانون کےمطابق کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

کرکٹر عمراکمل کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی میں فراڈ کا مقدمہ درج کرائے 8 ماہ گزر چکے ہیں اور تفتیشی آفیسر طارق نے نامزد ملزم سمیر کا نام نکال دیا ہے۔ اس حوالے سے عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ملزم سمیرمجھ سے111لاکھ روپے لےکر فرار ہوا ہے لیکن پولیس نے ابھی تک کوئی مؤثر طریقے سے کارروائی نہیں کی جو نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close