قوم کے معمار؟ اساتذہ کا ٹیسٹ پاس کرنیوالے 200 افراد کا ڈومیسائل جعلی نکلا

کراچی(آئی این پی) سندھ میں اساتذہ کا آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے 200 سے زائد افراد کا ڈومیسائل جعلی نکلا جب کہ جعلی ڈومیسائل پر دوسریصوبوں کیامیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ذرائع کے مطابق سندھ بھرمیں 137 خواتین امیدواروں کا ڈومیسائل جعلی نکلا جن میں ضلع شرقی، ملیر،کورنگی اور وسطی سے 122خواتین امیدوار جعلی دستاویزات پرپاس ہوئیں۔

دستاویزات میں انکشاف ہوا ہیکہ جمشید ٹاؤن میں 50، سینٹرل 11اور ملیر میں 14 خواتین کا ڈومیسائل جعلی ہے جب کہ بدین 14، گھوٹکی 12، کشمور 2، حیدرا?باد 6، لاڑکانہ 5 اور مٹیاری میں ایک پی ایس ٹی ٹیچر کا ڈومیسائل جعلی نکلا۔ذرائع کاکہنا ہیکہ کئی پی ایس ٹی اور جیایس ٹی امیدواروں کا شناختی کارڈ اور فارم ڈی بھی جعلی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close