دودھ خریدنے کیلئے دکان پر آنے والے شخص پر قدرت مہربان ہو گئی ، اچانک کروڑ پتی بن گیا

کرولینا(پی این آئی)امریکی شخص پر قدرت مہربان ہو گئی ، راتو رات کروڑ پتی بن گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا میں قائم گروسری شاپ کے کاؤنٹر سے شہری نے ایک دن قبل لاٹری خریدی اگلے ہی روز جب وہ دودھ خریدنے کے لیے وہاں پہنچا تو لاٹری میں کروڑوں روپے نکل آنے پر خوشی سے نہال ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہری کی لاٹری سے 2 ملین امریکی ڈالرز نکلے جو پاکستانی روپے میں تقریباً 40کروڑ کے قریب بنتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close