گیارہ سالہ لڑکے نے 43 کلو سے زائد وزنی مچھلی کا شکار کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

پیرس (آئی این پی)گیارہ سالہ برطانوی لڑکے نے 43 کلو سے زائد وزنی مچھلی کا شکار کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کالم پیٹی نامی لڑکے نے فرانس میں اپنے والد کے ہمراہ مچھلی شکار کر کے بچوں کی کیٹیگری میں نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔کامن کارپ نامی مچھلی کا وزن 43کلو سے زائد ہے، بالغوں کے کامن کارپ شکار کرنے کے مقابلوں میں چھیالیس کلو عالمی ریکارڈ ہے۔رپورٹ کے مطابق پیٹی نے اپنے ایک من سے زائد وزنی مچھلی کو ’بگ گرل‘ کا نام دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مچھلی کو پکڑ کر وہ خود بہت حیران ہیں اور انہوں نے اس سے بڑی مچھلی آج تک نہیں دیکھی۔ان کا کہنا تھا کہ مچھلی کو پکڑتے پکڑتے ان کے بازو شدید تھکاوٹ سے درد کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پیٹی نے بتایا کہ مچھلی کے شکار میں 20 منٹ کا وقت لگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close