سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج کس وقت ہو گا؟ کن کن علاقوں میں دکھائی دے گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) سال 2022 کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہو گا، اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 32 منٹ پر ہوگا، صبح 9 بحکر 13منٹ پر چاند گرہن عروج پر ہو گا۔ فلکیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 11 بجکر 51 منٹ پر ختم ہوگا، امریکا، یورپ، افریقا اور ایشیا کے کچھ حصوں میں چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔

رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 8 نومبر کو ہوگا، جو پاکستان کے بعض علاقوں میں جزوی طور پر دکھائی دے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں