شادی کی تقریب میں ٹک ٹاک بناتے گولی چل گئی، دلہا زخمی

مظفرگڑھ (پی این آئی) ٹک ٹاک ویڈیو کے بخار نے پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ جس کے نتیجے میں بعض افسوس واقعات بھی پیش آ رہے ہیں لیکن کوئی سبق سیکھنے کو تیار نہیں ہے۔ گزشتہ روز مظفر گڑھ میں شادی کی تقریب کے دوران اسلحے کے ساتھ ٹک ٹاک وڈیو بناتے ہوئے دوستوں سے اچانک گولی چل گئی، جس سے دولہا زخمی ہوگیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بیٹ میر ہزار میں شادی کی تقریب میں دلہے کے ساتھ ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک گولی چل گئی۔

مظفر گڑھ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے دلہے کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ اس معاملے کا اصل پس منظر کیا ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close