شاردہ، دریائے نیلم میں گاڑی چلانے کا ایڈوینچر، اسلام آباد، لاہور کے نوجوانوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کی وادی نیلم میں شاردہ کے مقام پر منچلے نوجوان کو دریامیں گاڑی چلانے کی مہم جوئی مہنگی پڑی دریا عبور کرنے کے جنون کا شکار چاردوست اپنی زندگیوں کو داو پر لگا بیٹھے۔ دوسیاحوں نعمان عابد اور حارث علی کا تعلق راولپنڈی تحسین رضی ہری پور اوراحتشام مظفرآباد کا رہائشی جنہیں ٹور ازم پولیس علاقہ مکینوں ,شاردہ واٹر سپورٹس ایڈونچر کلب کے جوانوں اور سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ٹیم نے بروقت ریسکیو کرکے سیاحوں ڈوبنے سے بچالیا ۔

دریا نیلم میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے باعث گاڑی کو رسیوں سے باندھ کرنکالنے کی کوشش کی گئی لیکن پانی کا بھاو زیادہ ہونے کےباعث گاڑی نہیں نکالی جاسکی ریسکیو آپریشن میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی ٹیم نے بھی حصہ ضلع نیلم کی انتظامیہ پولیس اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے وادی نیلم میں آنے والے سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ دریائے نیلم میں مہم جوئی اور اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے سے اجتناب کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close