اس تصویر میں ایسا خاص کیا ہے کہ 24 گھنٹے سے یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے؟ آپ بھی اپنی رائے دیں اور تفصیل جاننے کے لیے لنک پر کلک کریں

لندن (پی این آئی) گزشتہ روز لندن میں مسلم لیگ ن کی دو بڑی سیاسی شخصیات وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بھائی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات ہوئی۔اس ملاقات کے حوالے سے جاری کی گئی تصویر میں ایسا خاص کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے سے یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور لوگ اپنے اپنے انداز میں اس پر تبصرے کر ہے ہیں۔ یہ لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات کی تصویر ہے۔

یہ مسلم لیگ ن کے سابق صدر اور موجودہ صدر کی تصویر ہے۔ اس تصویر میں موجود دو بھائی ہیں جو پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔نواز شریف ایک بار اور شہباز شریف تین بار وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب نوا ز شریف پاکستان کے تین بار وزیر اعظم اور شہباز شریف پہلی دفعہ وزیر اعظم بنے ہیں۔ اس طرح اس تصویر میں پاکستان کی سیاست کا ایک انتہائی اہم دور دکھایا گیا ہے۔گزشتہ روز بیرون ملک لندن میں مسلم لیگ ن کی دو بڑی سیاسی شخصیات وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بھائی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات ہوئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close