خاتون نے کار کے بونٹ پر روٹی پکالی

پڑوسی ملک بھارت میں گرمی کی لہر کے باعث ایک خاتون کی گاڑی کے بونٹ کے اوپر روٹی پکانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہمیں ہر گزرتے دن کے ساتھ حیرت انگیز ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہے جنہیں دیکھ کر اکثر صارفین حیران ہوجاتے ہیں تو وہیں کچھ ویڈیوز مزاحیہ بھی ہوتی ہے۔اب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی ریاست اڑیسہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون کار کے بونٹ پر روٹی بیل رہی ہے۔

بھارتی ریاست اڑیسہ میں جہاں سورج آگ برسا رہا تو وہیں خاتون نے کار کے تپتے بونٹ کو چولہا بنا لیا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون پہلے روٹی بیلٹی ہے اور پھر اُسے کار کے بونٹ پر رکھ دیتی ہے، تیز دھوپ اور شدید گرمی سے روٹی پکنا شروع ہوجاتی ہے اور اس طرح خاتون کار کے بونٹ پر روٹی پکا لیتی ہے۔ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ویڈیو دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close