دولہا دلہن کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش

پڑوسی ملک بھارت میں شادی کی تقریب میں دولہا اور دلہن نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کردی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دلہن کو دولہے کو مٹھائی پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جسے وہ نظر انداز کر دیتا ہے۔ دلہن تھوڑی دیر تک کوشش کرتی ہے لیکن دولہا کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہو کر اس کے چہرے پر مٹھائی مار دیتی ہے۔دولہا جواب میں دلہن کے منہ پر تھپڑ مارتا ہے جس کے بعد جوڑے کے درمیان تھپڑوں کا تبادلہ شروع ہو جاتا ہے اور دونوں ایک دوسرے پر خوب تھپڑ برساتے ہیں۔

بعدازاں، معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو دراصل اصلی نہیں بلکہ ایک پیروڈی تھی۔یہ ویڈیو مقبول بھارتی کامیڈین سنیل گروور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ سنیل گروور مقبول شو ‘دی کپل شرما شو، کا حصہ تھے۔اس ویڈیو کو 4 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close