اسپتال انتظامیہ نے زندہ مریض کو مردہ خانے منتقل کردیا

بیجنگ(پی این آئی) شنگھائی اسپتال کی انتظامیہ نے زندہ شہری کو غلطی سے مردہ خانے بھجوا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق زندہ شخص کو مردہ خانے بھجوانے کا عجیب و غریب واقعہ چینی شہر شنگھائی میں پیش آیا جہاں نرسنگ ہوم انتظامیہ نے معمر شہری کو مردہ خانے بھجوا دیا۔مردہ
خانے میں رکھے گئے بزرگ شخص کی حرکات اور سانس بحالی کو مردہ خانے کے عملے نے دیکھا تو اُسے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے انکشاف کیا کہ مذکورہ شخص کا انتقال ہی نہیں ہوا۔شہری انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسوسناک واقعے خبر وائرل ہوتے ہی شنگھائی حکام نے زندہ شخص کو مردہ خانے بھجوانے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ ٹیم تشکیل دے دی ہے۔خیال رہے کہ چین میں کرونا کی وبا دوبارہ پھیلنے کے بعد شنگھائی سمیت کئی شہروں میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن لگ چکا ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران بزرگ شہری کو زندہ ہونے کے باوجود مردہ خانے بھیجنا اسپتال انتظامیہ کی سنگین غلطی قرار دی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close