مسلسل تاخیر اور منسوخی کے باعث امریکی جوڑےکی فلائٹ میں انوکھی حرکت

واشنگٹن(پی این آئی)فلائٹ میں مسلسل تاخیر اور منسوخی کے باعث امریکی جوڑے نے دوران پرواز ہی شادی کرلی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر اوکلاہامہ کے رہائشی پام پیٹرسن اور جیریمی نے براستہ ڈلاس لاس ویگاس جانے کا فیصلہ کیا جہاں وہ شادی کرنا چاہتے تھے مگر اوپر والے کو کچھ اور ہی منظور تھا۔امریکی جوڑا ڈلاس پہنچا تو انہیں لاس ویگاس کےلیے فلائٹ میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور آخر میں انہیں طیارے کی منسوخی کا سننا پڑا،

جس پر جوڑے نے دوسری پرواز سے ساؤتھ ویسٹ فضائی کمپنی کے طیارے کے ذریعے لاس ویگاس جانے کا فیصلہ کیا۔پام پیٹرسن اور جیریمی طیارے میں سوار ہوئے انہیں عروسی لباس میں دیکھ کر کیپٹن نے سوال کیا جس پر پیٹرسن نے بتایا کہ سارا ماجرا سنایا۔پیٹرسن کی بات سن کر طیارے کے پائلٹ نے انہیں دوران پرواز ہی شادی کرنے کی پیشکش کی، جسے امریکی جوڑے نے قبول کیا تو طیارے کے عملے نے ٹوائلٹ پیپرز سے جہاز کو سجایا اور فوٹوگرافی کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close