ڈھول باجے کی آواز سے مرغیوں کو دل کا دورہ پڑ گیا۔۔

نئی دہلی (پی این آئی )بھارتی ریاست اڑیسہ میں باراتیوں کی جانب سے ڈھول باجے بجانے کی وجہ سے 63 مرغیاں ہلاک ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق مرغیوں کے فارم کے مالک نے اپنے پڑوسیوں کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ فارم کے مالکرنجیت پریڑا نے الزام لگایا ہے کہ پڑوسیوں نے شادی کے موقعے پر ڈھول باجے بجائے، جس کی وجہ سے 63 مرغیاں کو دل کا دورہ پڑا اور وہ ہلاک ہوگئیں۔رنجیت نے کہا کہ اس نے گانے کی آواز کو کم کرنے کا بھی کہا تھا مگر کسی نے اس کی ایک نہ سنی اور اس کا نقصان ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مرغیوں کو تیز آواز سے صدمہ پہنچا تھا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رنجیت کی جانب سے باراتیوں کو نقصان بھرنے کا کہا تھا مگر انہوں نے صاف انکار کر دیا تھا۔ جس کے بعد پولیس میں مقدمہ درج کروایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close