یورپین لڑکی نے خواب میں ایسا کیا دیکھا جو فوراََ اسلام قبول کر لیا ۔۔ ایسی لڑکی کی کہانی جس نے والدین کی بھی نہ سنی اور اسلام کا راستہ بھی نہ چھوڑا؟

اللہ جسے چاہے ہدایت نصیب فرمائے۔ یہ الفاظ تو آپ نےبہت مرتبہ سنا ہوں گے تو ہم یہاں آپکو آج ایک ایسی کرسچن خاتون سے ملانے جا رہے ہیں کہ جس کی زندگی دنوں میں تبدیل ہو گئی ۔اس لڑکی کا نام آلینا ہے اور یہ ایک یونانی گلوکارہ ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ مذہب اسلام سب سے اچھا مذہب ہے اور پاکستان سب سے خوبصورت ملک۔ یہ باتیں انہوں نے اس لیے کیں کیونکہ اب یہ مسلمان ہو چکیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مجھے ایک دن خواب آیا کہ میں ایک بہت بڑے اور پر کشش گھر میں داخل ہو رہی ہوں جہاں مرد و خواتین الگ الگ بیٹھے ہیں اور اسٹیج پر کوئی کچھ گا رہا ہے اور میں بھی اسکے ساتھ یہ گا رہی ہوں بعد میں احساس ہوا کہ یہ نعت تھی اسے پڑھا جاتا ہے۔

یہ خواب رات 4 بجے آیا اور پھر جب میں صبح جلدی جلدی اٹھی تو انٹرنیٹ پر جو بول سنے تھے انہیں چیک کیا کہ کیا تھا۔ اس کے بعد سمجھ آئی کہ یہ ایک پنجابی زبان میں نعت ہے جس کے بول کچھ یوں ہیں “میں لجپالاں دے لڑ لگی ہاں ، میرے تو غم پریں رہندے”۔بس پھر مجھے دین اسلام سے لگاؤ ہو گیا تو میں نے اپنے اسٹوڈیو جا کر یہی نعت خود پڑھی اور ریکارڈ کروائی جس پر لوگوں نے مجھے کہا کہ تم یہ کیا کر رہی ہو تو میں نے کہا کہ مجھے اچھا لگتا ہے یہ سب۔اس کے علاوہ آلینا کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے 2016 میں اسلام قبول کیا اور اسلام آباد میں پہلی بار نماز پڑھی تو مجھے وہ سکون محسوس ہوا جو آج تک محسوس نہیں ہوا تھا، مجھے رونا بھی آئے تو میں نے وہاں موجود ایک قاری صاحب سے پوچھا کہ مجھے رونا کیوں آتا ہے تو انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کو تمہاری عبادت پسند آ گئی ہے۔

پاکستان کے لباس اور کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے یہ کہتی ہیں کہ یہاں کی شلوار قمیض،حجاب اور شال کتنی خوبصورت ہوتی ہے پتا نہیں کیوں لوگ پینٹ شرٹ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں میں تو یہ پہن پہن کر تنگ آ گئی ہوں۔ جہاں تک بات پاکستانی کھانوں کی تو ہے یہاں سب کچھ بہت ہی لذیز ہے بلکہ مجھے تو پاکستانی پراٹھا، چپلی کباب اور روٹی بنانا بھی آتی ہے۔ان کے خیال میں پاکستان ایک وہ ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ مل کر رہتے ہیں اور یہ ایک اچھی بات ہے۔ واضح رہے کہ دوران انٹرویو ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں جب کرسچن تھی تو اذان کی آواز کانوں میں پڑتی تھی تو بچپن سے ہی کافی اچھی لگتی تھی اور اب میں اسلام قبول کر لیا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ اللہ پاک نے مجھے اسی کام کیلئے پہلے سے ہی منتخب کر لیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close