کیا آپ نے کبھی سوچا کہ جینز میں یہ چھوٹی جیب کیوں ہوتی ہے؟

آپ نے اپنی جینز کی پینٹ کی دائیں جانب والی جیب کے اوپر ایک چھوٹی سی پاکٹ تو ضرور دیکھی ہوگی؟ اور عموماً ہم اس ننھی جیب کو نظر انداز کر دیتے ہیں، مگر کبھی سوچا کہ وہ جیب کیوں موجود ہوتی ہے؟

یا یہ چھوٹی پاکٹ جینز کا حصہ کیسے بنی؟
درحقیقت یہ پاکٹ جیبی گھڑی یا پاکٹ واچ کے لئے جینز کی پتلون کا حصہ بنائی گئی تھی اور اس کو جینز کا حصہ بنانے کا خیال امریکی کاﺅ بوائز کو دیکھ کر آیا تھا۔سنہ 1800 کے آغاز میں کاﺅ بوائز اپنی جیبی گھڑیوں کو چین میں لپیٹ کر واسکٹ میں رکھتے تھے جو کہ اکثر ٹوٹ بھی جاتی تھیں۔اسی کو دیکھتے ہوئے معروف کمپنی لیویز نے یہ چھوٹی جیب گھڑیوں کے لئے متعارف کرائی۔ مگر ہم اس جیب کو دیگر چیزوں کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں جیسا کہ یہ چھوٹی پاکٹ ننھے زیورات کو رکھنے کے لئے انتہائی مددگار ہے اس کے علاوہ اس میں بوتلوں کے ڈھکن، یو ایس بی، سکوں، دھاگا، منی آئی پوڈ، بیٹری سیل، ٹافیاں اور دیگر چیزوں کو بھی رکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں