دلہن نے دو روز قبل اپنے سسرالیوں کے گھر کا صفایا کردیا لیکن وہاں شادی سے پہلے کرکیا رہی تھی؟ پتہ چل گیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک دلہن شادی سے دو روز قبل ہی اپنے سسرالیوں کو نشہ آور دوا دے کر گھر کا صفایا کرگئی۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیاپردیش کے شہر مندسور میں پیش آیا ہے۔ دلہن کی شناخت آرتی بند کے نام سے ہوئی ہے جومدھیا پردیش ہی کے شہر نرمداپورم کی رہنے والی تھی۔

یہ رشتہ رتلم کی رہائشی منگلا نامی خاتون نے کروایا تھا اور دو لاکھ روپے فیس لی تھی۔ شادی کے لیے دلہن اپنی ایک پوجا نامی سہیلی اور ارجن پرجاپتی نامی شخص کے ہمراہ مندسور منتقل ہو گئی تھی اور سسرالیوں کے گھر میں ہی رہنے لگی۔ شادی سے دو روز قبل جب گھر کے تمام مرد باہر گئے ہوئے تھے، اس نے گھر کی خواتین کو نشہ آور دوا دی اور اپنے مرد اور خاتون ساتھی کے ہمراہ گھر کا صفایا کرکے رفوچکر ہو گئی۔گھر والوں کی طرف سے پولیس کو رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آرتی، پوجا اور ارجن ان کے گھر سے 1لاکھ روپے کی نقدی اور زیورات وغیرہ لوٹ کر لے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق نشہ آور دوا کی زیادتی کی وجہ سے گھر کی دو خواتین کی صحت بھی بگڑ گئی اور انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھے جانے کے بعد اب ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close