بھوپال(پی این آئی) : بھارت میں ایک شخص کو دکان مالک کی اجازت کے بغیر سموسہ اٹھا کر کھانے پر قتل کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال کے علاقے شنکر نگر میں پیش آیا، واقعہ میں ملوث دکان مالک ہری سنگھ اور اس کے 20 سالہ بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مقتول کی شناخت ونود اہیروار کے نام سے ہوئی ہے۔
چھولا مندر تھانہ انچارج نے بتایا کہ اہیروار دکان میں داخل ہوا اور سموسہ اٹھا کر کھانے لگا تو دکان مالک نے اسے پہلے ڈانٹا اور پھر اس کے سر پر ڈنڈا دے مارا جس سے اہیروار کی موت واقع ہوگئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں