مٹھائی کھلانے کے دوران دلہے اور دلہن کے درمیان تھپڑوں کی برسات، ویڈیو وائرل

دہلی (پی این آئی )شادی میں عموماً دلہن اور دولہا ایک دوسرے کو بڑے پیار اور سلیقے سےمٹھائی کھلاتے ہیں البتہ دوستوں اور رشتے داروں کی طرف سے اس عمل میں تھوڑی شرارت کی جاتی ہے۔آج ہم آپ کو ایک ایسی شادی کے بارے میں بتارہے ہیں جس میں مٹھائی کھلانے کے دوران دلہن اور دلہے کے درمیان تھپڑوں کی بارش شروع ہوگئی۔بھارت کے مقبول کامیڈین سنیل گروور نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دلہن اور دلہا تیار ہوئے اسٹیج پر کھڑے ہیں۔

بعد ازاں دلہن دلہے کو مٹھائی کھلانے کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھاتی ہے لیکن دلہا پاس میں موجودکیمرا مین کو کہتا ہے کہ تصویر اچھی آنی چاہیے۔اس دوران مٹھائی کھانے میں تاخیر کی وجہ سے دلہن کو شدید غصہ آجاتا ہے اور وہ مٹھائی دلہے کے منہ پر مل دیتی ہے ، جس کے بعد دلہا ایک تھپڑ دلہن کو رسید کرتا ہے ۔ایک تھپڑ کھانے کے بعد دلہن بھی جوابی وار کرتے ہوئے شوہر کو تھپڑ مار دیتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں ایک دوسرے پر تھپڑوں کی برسات کردیتے ہیں۔سنیل گروور نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ‘غصہ نہ کیا کرو، ابھی تو زندگی شروع ہوئی ہے’۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close