اسلام آباد(پی این آئی)بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیا ہے اور ان کی تقریب حلف برداری میں والد آصف علی زرداری بہن آصفہ اور والدہ کی بہن صنم بھٹو نے خصوصی شرکت کی اس موقعے پر آصفہ بھٹو کا گلے میں پہنا ہوا لاکٹ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ان کے اس لاکٹ میں شہید والدہ بے نظیر بھٹو کی تصویر بنی ہوئی تھی ۔ یوں والدہ کی تصویر والا لاکٹ پہننے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اپنی والدہ سے بے لوث محبت کرتی تھیں ۔
سرف 33 برس کی عمر میں ملک کا 37 واں وزیر خارجہ بننے پر بہن نے انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے کم عمر وزیر خارجہ کو مبارک ہو۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو اس عمر میں وزیر خارجہ بن کر ملک کے سب سے چھوٹے وزیر خارجہ ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ آخر میں اپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ان کی تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں گزشتہ روز ہوئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں