شدید گرمی: خاتون کی تپتی گرمی میں کارکے بونٹ پر روٹی پکانے کی ویڈیو وائرل

سونپور (پی این آئی )بھارت میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے اسی دوران ایک خاتون کی تپتی گرمی میں کار کے بونٹ پر روٹی پکانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں ریاست اوڑیسا کے علاقے سونپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوری ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدید گرمی میں سورج تلے ایک خاتون کار کے بونٹ پر روٹی پکارہی ہے۔

ویڈیو میں دو خاتون سڑک کنارے ایک کار کے پاس دھوپ میں کھڑی ہیں ، ان میں سے ایک عورت آٹا اور چکلا بیلن لیے کار کے بونٹ پر روٹی پکار رہی ہے۔دھوپ اس قدر شدید تھی کہ کار کا بونٹ آگ کی طرح گرم ہوکر توے کا کام بخوبی انجام دے رہا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے روٹی پک کر تیار ہوگئی۔سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو تقریباً 80 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close