مسلمانوں سے انتہائی نفرت کے باعث قرآن کو ترجمعے کیساتھ پڑھنا شروع کیا اور پھر زندگی ہی بدل گئی، بھارتی موٹیویشنل اسپیکر نے قبولِ اسلام کی وجہ بتا دی

ممبئی(پی این آئی)مسلمانوں سے انتہائی نفرت کے باعث میں نے گہری جانکاری کیلئے قرآن کے مطالعے کا فیصلہ کیا جس نے میری دنیا ہی بدل دی۔ یہ الفاظ ہیں ‏جنوبی ہند کی مشہور ترین موٹیویشنل اسپیکر کے جنہوں نے حال ہی اسلام قبول کیا۔بے شک خدا جب چاہے جسے چاہے توفیق سے نوازتا ہے۔ اور اب ایسی خاتون کو اللہ نے توفیق بخشی ہے جو غیر مسلم تھیں یہاں تک کہ مسلمانوں کی آئے روز مخالفت کرتی تھیں۔

 

لیکن جب کلام پاک (قرآن) کو انہوں نے سمجھ کر پڑھا تو اس کا بہت خوبصورت نتیجہ سامنے آیا۔خاتون کا تعلق بھارت سے ہے جو کہ ایک مشہور موٹی ویشنل اسپیکر ہیں، ان کا نام مسز سبری مالا ہے جو کچھ روز قبل دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں۔مسز سبری مالا نے اسلام قبول کرنے کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا اور یہ اعلان اُنہوں نے مکۃ المکرمہ میں دورانِ عمرہ کیا۔بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی معروف بھارتی موٹیویشنل سپیکر مسز سبری مالا نے قرآن پڑھنے کے بعد اسلام قبول کر لیا ہے۔سبری مالا نے اپنا اسلامی نام فاطمہ سبری مالا رکھا ہے اور اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے عمرہ بھی ادا کیا۔مکہ مکرمہ میں، فاطمہ مسز سبری مالا کو غلاف کعبہ پر کڑھائی کرنے کا موقع بھی نصیب ہوا۔ انہوں نے مکہ مکرمہ سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ میں نے پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی بیٹی کے لیے محبت اور احترام کی وجہ سے اپنا نام تبدیل کر کے فاطمہ رکھا ہے۔فاطمہ سبریمالا نے کہا کہ اگر آپ کھلے دل سے قرآن پاک کا مطالعہ کریں گے تو آپ کو حقیقت کا پتہ چل جائے گا۔ تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ قرآن سے جڑیں اور اس کا پیغام دوسروں تک پہنچائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں