مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ میں قبر میں ہوں ۔۔ 1 مہینے تک ملبے کے نیچے پھنسی رہنے والی لڑکی اللہ پاک کے فضل سےبچ گئی

گوجرانوالہ (پی این آئی )موت تو انسان کو چلتے پھرتے یا بیماری کی صورت میں بھی آ جاتی ہے مگر اللہ کی پاک ذات جسے چاہے محفوظ رکھتی ہے۔ جی ہاں یہاں یہ بات اس لیے کی جا رہی ہے کیونکہ ایک ایسی پاکستانی لڑکی ہے جو پورا 1 مہینہ ملبے
کے نیچے دبی رہی۔ہوا کچھ یوں کہ گوجرانوالہ کی رہائشی نور اپنے گھر سے سامان لینے کیلئے نکلتی ہے۔

اور کچھ فاصلے پر موجود پلازے میں کچن کا سامان لینے کیلئے ایک دکان میں داخل ہوجاتی ہے جہاں کچھ ہی دیر میں وہ دکان گر جاتی ہے اور یوں یہ ملبے تلے دب گئی۔ بقول اس لڑکی کے اس نے بہت کوشش کی مگر وہ نہ نکل سکی اور ہر لمحے وہ یہ سوچ کے مرتی رہی کہ ابھی اس کی موت ہو جائیگی۔نور کا کہنا تھا کہ 1 مہینہ تو یوں لگا کہ میں قبر میں ہوں اور وہاں میں اللہ پاک سے یہی دعا کرتی رہی کہ اللہ پاک مجھے بس ایک مرتبہ اپنے والدین، بہن، بھائیوں سے ملوا دے۔

اس کے علاوہ اس باہمت لڑکی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو کرتا ہے اللہ ہی کرتا ہے دیکھیں نا میں کس طرح 1 مہینہ ملبے کے نیچے دبی رہیتو وہاں مجھے میرے اللہ نے بھوکا نہیں رکھا اور جس دکان میں گئی تھی اس کا کافی کھانے پینے کا سامان بھی نیچے گر گیا تھا جسے میں تھوڑا تھوڑا کھاتی تھی۔ سید باسط علی کو دیے گئے انٹرویو میں اس لڑکی کا کہنا تھا کہ صحیح کہا جاتا ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close