جسے اللہ رکھے، چلتی ٹرین کے نیچے گرنے والی خاتون زندہ بچ گئی، ویڈیو دیکھیں

بیونس آئرس (پی این آئی) جسے اللہ رکھے ۔۔۔۔ یہ مثال اس خاتون کے حوالے سے پوری آتی ہے جو چلتی ٹرین کے نیچے جا گری لیکن اس کی جان بچ گئی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے اسٹیشن پر ایک خاتون چلتی ٹرین کے نیچے آگئی اور معجزانہ طور پر وہ زندہ بچ گئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔ بیونس آئرس کے ٹرین اسٹیشن پر نصب سی سی ٹی وی پر ریکارڈ کیے گئے ناقابل یقین مناظر میں دکھایا گیا ہے ایک خاتون ٹرین کی پٹریوں کی طرف بڑھ رہی ہے اور جہاں سے ٹرین گُزر رہی تھی،

خاتون اپنے پیروں سے ٹھوکر کھاتے ہوئے دو بوگیوں کے درمیان گِر گئی۔ اس حادثے کے فوری بعد وہاں موجود مسافروں اور امدادی عملے نے اُسے ٹرین کے نیچے سے نکالا اور ہسپتال پہنچا دیا جہاں خاتون کی جان بچا لی گئی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا بلڈ پریشر اچانک کم ہوا اور وہ بے ہوش ہوگئی، اس نے اپنے سامنے والے شخص کو ہٹانے کی کوشش کی لیکن پھر کچھ اور یاد نہیں، یہاں تک کہ جب ٹرین سے ٹکرا گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close