پشاور (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت سے علیحدگی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں رابطہ عوام مہم کے نام پر جلسے کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے پشاور جلسہ کے نام پر امریکی ناسا کی تصویر شیئر کر دی جس نے سوشل میڈیا پر ابتداء میں تو تہلکہ مچا دیا لیکن حقیقت سامنے آئی تو علی محمد خان نے تصویر ڈیلیٹ کر دی۔ علی محمد خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تصویر لگاتے ہوئے کہا کہ پشاور میں عوام کے سمندر نے فیصلہ سنادیا۔
لیکن علی محمد خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں ناسا کے آرتھ ڈے منانے کی مناسبت سے جاری کی گئی تصویر بھی شامل تھی۔ دراصل ناسا نے آئبیرین پیننسولا (اسپین اور پرتگال) کی یہ تصویر آرتھ ڈے کی مناسبت سے 2014 میں جاری کی تھی۔ بعد ازاں علی محمد خان کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور انہوں نے تصویر سے یہ ٹوئٹر پر سے ڈیلیٹ کر دی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں