رمضان کی برکت، قومی ہاکی ٹیم کے یورپین کوچ پورے روزے رکھ رہے ہیں

لاہور (پی این آئی) یورپ کے ترقی یافتہ ملک ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستان ہاکی ٹیم کےہیڈ کوچ سیگفیڈ ایکمین رمضان میں پورے روزے رکھ رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں سیگفیڈ ایکمین نے کہا ہے کہ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ روزے رکھنے کا اتنا فائدہ ہو گا، سیگفیڈ ایکمین نے بتایا کہ شروع میں مجھے اس کا عادی ہونا پڑا، میرے سر میں درد بھی ہوا، معدے کا مسئلہ بھی ہوا، لیکن یہ دو چار روز رہا، پہلے میں سمجھتا تھا کہ یہ جو تجربہ میں کر رہا ہوں یہ زیادہ نہیں ہو گا، کچھ دن تک رہے گا لیکن پھر مجھے سب اچھا لگنے لگا،

میں اس کا قائل ہو گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ روزوں نے مجھے میرے بارے میں بہت کچھ سکھایا ہے، مجھے پتہ چلا ہے کہ مجھے کب کیا کرنا ہے، کب کیا نہیں کرنا، میرا جب دل چاہتا تھا پانی پیتا، پھل کھاتا، ڈرائی فروٹ کھاتا تھا، اب ایسا نہیں ہے، اب مجھے پتہ ہے کہ مجھے کتنا انتظار کرنا ہے، اور کب کھانا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close