علی محمد خان عمران خان کی وزیر اعظم کی نشست سے کیا اٹھا لائے؟

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریکِ عدم پر ووٹنگ کے وقت حکومتی بینچوں پر موجود واحد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اپنے خطاب کے بعد عمران خان کی سیٹ پر لگایا گیا تقسیمی نمبر اُٹھا لائے۔

بعد میں علی محمد خان نے ٹوئٹر پر عمران خان کے تقسیمی نمبر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ ’ہر ممبر قومی اسمبلی کی اسمبلی سیٹ پر اس کا تقسیمی نمبر ہوتا ہے۔ عمران خان کی وزیراعظم کی سیٹ پر موجود یہ تقسیمی نمبر ساتھ لے آیا ہوں، وہاں نہیں چھوڑا۔ علی محمد خان نے کہا کہ اس کو اپنے پاس محفوظ کرلیا ہے اور جب خان صاحب دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تو اپنے ہاتھ سے یہ دوبارہ لگاؤں گا، انشاءاللّٰہ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close