دفتر چھوڑنے سے قبل عمران خان نے بطور وزیر اعظم آخری کام کیا کیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) یہ بات دلچسپ ہے کہ عمران خان نے دفتر سے جانے سے پہلے بطور وزیر اعظم آخری کام کیا کیا؟! اس حوالے سے وزیر اعظم کے طور پر عمران خان کے معاونِ خصوصی رہنے والے شہباز گِل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دفتر سے جانے سے پہلے اپنا آخری حکم اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی درخواست پر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کیا۔

معاون خصوصی شہباز گل نے یہ بھی لکھا کہ ’عمران خان نے اعظم خان کی پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے پوری ایمانداری اور محنت سے اپنی زمہ داریاں نبھائیں۔‘ یہ بات اہم ہے کہ اعظم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر ہیں
قومی اسمبلی میں عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل وزیراعظم کے سیکریٹری اعظم خان کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اعظم خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، اعظم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں