کیا فرح خان لاہور میں ہی موجود ہے؟ انسٹاگرام کی پکچر نے نئی بحث چھیڑ دی

لاہور (پی این آئی) خاتون اول بشری بیگم کی قریبی دوست فرح خان یا فرح گجر کے حوالے کر گزشتہ چند روز سے خبریں گرم ہیں کہ دبئی کا چکی ہیں۔ لیکن سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ شاید فرح خان لاہور میں کی موجود ہیں۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس تصویر پر انہوں نے جس ریسٹورنٹ کی لوکیشن کا اضافہ کیا ہے وہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں قائم ہے۔

اس اسٹوری پر ڈالی گئی لوکیشن نے کشمکش میں مبتلا کردیا ہے کہ آیا فرح خان اس وقت لاہور میں ہیں یا انہوں نے کوئی پُرانی تصویر اس لوکیشن کے ساتھ شیئر کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فرح خان نے جس ریسٹورنٹ کی لوکیشن اپنی اسٹوری میں ڈالی وہ لاہور کے پوش علاقے گلبرگ کے 64 فاؤنٹین ایونیو میں قائم ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close