خرطوم (پی این آئی) مسلم معاشرے میں شادی کے موقع پر شوہر کی جانب سے دلہن کو حق مہر کی ادائیگی بنیادی شرط ہے لیکن اس حوالے سے افریقی ملک سوڈان میں ایک مسلمان شہری نے دلہن کو شادی کیلئے حق مہر میں 300 گائیں اور 200 بیل دینے کی پیشکش کی جو دلہن کی جانب سے قبول کرلی گئی۔ اس حوالے سے عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والی نوجوان دلہن اشول وال کے حق مہر نے خانہ جنگی کا شکار اس غریب ملک میں ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں لوگوں کی منفرد رسومات، روایات ہیں، جن میں شادی کی تقریب کو مکمل کرنے کے لیے حق مہر کے طور پر بڑی تعداد میں گائے پیش کرنا شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایسے رسم و رواج ڈنکا اور نوئر سمیت کئی بڑے قبائل میں اب بھی مضبوطی سے موجود ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ اس سے قبل جنوبی سوڈان میں یہ ریکارڈ ایک اور نوجوان دلہن کا تھا جسے حق مہر میں 100 گائیں اور 6 سلنڈر والی کاری ملی تھی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں