صنعاء (پی این آئی)یمن کے صوبے البیضاء کے شہر رداع میں ایسے بچے کی پیدائش ہوئی جس کی ایک آنکھ ہے۔ یہ عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا نادر واقعہ ہے۔رداع شہر کے الہلال الطبی ہسپتال میں جنم لینے والے اس بچے کے چہرے پر ایک آنکھ کا سوراخ اور ایک بصری رگ تھی۔ طبی ذرائع کے مطابق یہ بچہ پیدائش کے چند گھنٹوں بعد فوت ہو گیا۔یمنی میڈیا پرسن کریم زارعی نے مذکورہ بچے کی تصویر پوسٹ کی۔ ان کے مطابق تقریبا 5 صدیوں میں دنیا بھر میں صرف 6 بچے ایسے پیدا ہوئے جن کی ایک آنکھ تھی۔زارعی نے بتایا کہ اس نوعیت کی پہلی پیدائش کا اندراج 1665ء میں ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں