شکاگو (پی این آئی) بعض اوقات انہونی ہو جاتی ہے۔ ایسا ہی امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو میں ہوا جہاں تین سال کے بچے نے کھیل کھیل میں گولی مار کر اپنی ماں کی جان لے لی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈالٹن میں سپر مارکیٹ کی پارکنگ میں پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق گاڑی کی سیٹ پر رکھی والد کی پستول بچے کے ہاتھ لگ گئی، جس سے اس نے کھیلنا شروع کر دیا اور اس دوران گولی چل گئی اور کھیل میں مگن بچے کے ہاتھوں ماں کی جان چلی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں