خواجہ سرا کے ہاں بچے کی پیدائش پوری دنیا دنگ رہ گئی

لندن (این این آئی) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا ریان سینڈرسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس نے ہر سننے والے کو دنگ کردیا۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ریان کی عمر 24 سال ہے جو انگلینڈ کے شہر مانچسٹر کا رہائشی ہے۔ اپنے انٹرویو کے دوران ریان سینڈرسن نے انکشاف کیا کہ اس کی پیدائش بطور لڑکی ہوئی تھی لیکن بعدازاں اسے اپنے اندر کچھ غیر معمولی تبدیلیوں کا احساس ہوا جس کے بعد اس نے اپنی جنس مکمل طور پر تبدیل کروائی تاہم جنس تبدیلی کا نواں مرحلہ تھا جب ریان کا حمل ٹھہر گیا۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے ریان کو بتایا تھا کہ اگر اس نے اپنی جنس مکمل طور پر

تبدیل کروالی تو بچے کی پیدائش ممکن نہیں ہوسکے گی جس کے بعد ریان سینڈرسن نے بچوں کی پیدائش کیلئے اپنے اہم اعضاء کو ختم کروانے کا ارادہ چھوڑ دیا۔ریان کے مطابق اس سارے عرصے میں وہ مردانہ جنسی ہارمون ‘ٹیسٹوسٹرون’ لیتا رہا لیکن جب اسے پتا چلا کہ وہ امید سے ہے تو اس نے فوری طور پر یہ ہارمون لینا بند کردیا۔ تاہم ہارمون لینے کے اس مذکورہ عرصے کے دوران ہی توقع کے خلاف ریان کے ہاں خوشخبری آئی جس کے بعد اس کے ہاں بیٹے ‘ہینڈرک’ کی پیدائش ہوئی جس کی عمر اب 2 سال ہے۔ریان نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ چاہتا ہے کہ مستقبل میں اس کے ہاں مزید بچے ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں