جنگ میں یوکرینی فوجی جوڑے کی شادی ،شادی کی تقریب کی تصاویر نے دنیا کو حیران کردیا

کیف (پی این آئی) گزشتہ 11 روز سے یوکرین میں روسی افواج کی طرف سے جاری جنگ کے دوران دو یوکرینی جنگجوؤں نے میدانِ جنگ میں ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔کیف پوسٹ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق علاقائی دفاع کی 112 بریگیڈ کے لیسیا اور والیری نے اتوار کو شادی کی۔ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فوجی خاتون لیسیا اور والیری کی شادی کی تصویر بھی شیئر کی گئی۔.

 

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا اور دلہن دونوں فوجی وردی میں موجود ہیں جبکہ دلہن کے ہاتھ میں پھولوں کا گلدستہ ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب علاقہ ارپن میں روسی افواج کے حملوں اور شیلنگ سے 3 شہری ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک پل بھی تباہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی افواج کی پیش قدمی روکنے کیلئے یوکرین آرمی نے ارپن اور بوجا دریاؤں کے پل تباہ کر دیئے ہیں۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں شہریوں کا ارپن کے علاقے سے انخلاء جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close