آپ ہی کوئی لڑکی ڈھونڈ کر میری شادی کرا دیں، کھلی کچہری میں شہری کی فریاد

چھتیس گڑھ (پی این آئی) بھارت کے ضلع درگ میں کلکٹر صاحب ڈاکٹر نریندر کی کھلی کچہری میں شہری نے شادی کرانے کی فریاد کر کے دلچسپ صورتحال پیدا کر دی۔ شہری کلکٹر صاحب کے سامنے ہاتھ جوڑ کر گڑگڑا کر درخواست کرنے لگا کہ اس کی شادی نہیں ہورہی، شادی کرائی جائے جس پر کلکٹر صاحب بھی ہنسنے پر مجبور ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چھتیس گڑھ میں ضلع دُرگ کے کلکٹر ڈاکٹر سرویشور نریندر نے کھلی کچہری لگائی،

جہاں ایک شہری نے روتے ہوئے درخواست کی کہ “کلکٹر صاحب، میری شادی نہیں ہورہی، مہربانی کر کے میری شادی کرادیں”۔ اس شہری نے کہا کہ “صاحب میں طویل مدت سے دلہن کی راہ دیکھ رہا ہوں لیکن شادی ہو نہیں رہی ہے”۔ جس پر ڈاکٹر نریندر نے کہا کہ، ٹھیک ہے تمہاری شادی کرادیتے ہیں مگر لڑکی کہاں ہے؟ اس پر وہ شخص جذباتی ہو گیا اور کہا کہ “جناب آپ ہی کوئی لڑکی ڈھونڈ کر میری شادی کرادیں” فریادی کی بات سن کر پہلے تو کلکٹر صاحب مسکرائے اور پھر انہوں نے ماتحت افسر کو درخواست پکڑاتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اجتماعی شادی منصوبہ کے تحت اس کی شادی کرانے کا انتظام کرا دیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close