دنیا دیکھتی رہ جائے گی، روس یوکرین پر قبضہ کر لے گا، پیشگوئی کر دی گئی

نئی دہلی (پی این آئی) روس کی جانب سے ہمسایہ ملک یوکرین پر حملے کے بعد ایک طرف عالمی سطح پر کشیدگی اور ٹینشن کا ماحول ہے تو دوسری جانب بھارتی اداکار اور اپنی متعدد پیشگوئیوں کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے روس یوکرین جنگ پر بھی پیشگوئی کر دی ہے۔ کمال راشد نے ٹوئٹر پر اپنی پیشگوئیوں پر مبنی ٹوئٹس میں ایک اور پیشگوئی شامل کی ہے۔ راشد خان کی تازہ ترین پیشگوئی نمبر 61 کے مطابق روس یوکرین پر حملہ کر کے قبضہ کر لے

گا اور دنیا کچھ نہیں کر سکے گی۔ اپنے ایک اور تازہ ٹوئٹ میں کمال راشد خان نے کہا کہ روس اور یوکرین کے لوگ ایک ہی ثقافت، ایک ہی خوراک، ایک ہی مذہب، یہاں تک کے رنگ و نسل میں بھی ایک جیسے ہیں لیکن پھر بھی حالتِ جنگ میں ہیں۔ کمال راشد نے کہا کہ یہ ایک اور ثبوت ہے کہ لڑنا انسانی فطرت ہے، مذہب، ذات، ملک وغیرہ محض بہانے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close