نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں ہر طرف جہاں ایک طرف حجاب کے مسئلے پر قومی سطح پر بحث جاری ہے اور یہ معاملہ ایک بڑے تنازعے کی شکل اختیار کر گیا ہے وہیں پر بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال میں 37 سالہ مسلمان شخص محمد محبوب نے بہادری کی مثال قائم کر کے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریلوے ٹریک پر گرنے والی خاتون سنیہا کو بچانے کے لیے محمد محبوب نے پٹری پر چھلانگ لگا دی۔
بمحمد محبوب نے خاتون کو پٹری پر لٹائے رکھا اور ٹرین دونوں کے اوپر سے گزر گئی۔اس حیرت انگیز واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد حکومتی نمائندوں سمیت کئی لوگ محبوب کو مبارک باد دینے اُن کے گھر پہنچ گئے۔ بھارت کے میڈیا میں اس واقعے کو نمایاں کوریج مل رہی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں