میری اولاد نہیں، میرا شوہر ہی میرے لئے سب کچھ ہے، بیوی نے شوہر کو جگر کا ٹکڑا دے کر زندگی بچالی

خیر پور (پی این آئی) شاہ عبد القادر جیلانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس گمبٹ خیرپور میں بیوی نے جگر کا ٹکڑا دے کر شوہر کی جان بچالی۔بھٹ شاہ کے محمد خان جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ڈاکٹر نے انہیں پیوند کاری کی تجویز دی تھی جس پر ان کی بیوی سامنے آئی اور اپنے شوہر کو جگر کا ٹکڑا دے کر اس کی جان بچالی۔

آپریشن کے بعد دونوں میاں بیوی رو بصحت ہیں۔آپریشن کے بعد شوہر کو جگر کا ٹکڑا عطیہ کرنے والی بیوی نے بتایا کہ ان کی شادی کو 10 سال ہوچکے ہیں، انہیں اولاد نہیں ہوئی اس لیے ان کیلئے ان کے شوہر ہی سب کچھ ہیں جن کیلئے وہ اپنے جسم کے تمام اعضا عطیہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close