جنوبی وزیرستان، برقع پہن کر فرار ہوتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی (پی این آئی) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا دہشت گرد برقع پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ گرفتار کرلیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کے دوران دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

آئی بایس پی آر کے اعلامیے کے بمطابق کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد اللّٰہ نور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد برقع پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، کارروائی میں اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں جبکہ علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔۔؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close