پیپر کے دوران بجلی بند ہو گئی، 400 طلبہ کے والدین نے گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس میں پیپر مکمل کرایا

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں بارہویں جماعت کے 400 طلبا نے اپنا پرچہ گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس کی روشنی کے ذریعے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا جہاں بارہویں جماعت کے 400 سے زائد طلبا نے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اپنا پرچہ کار کی ہیڈ لائٹس کی روشنی کے ذریعے دیا۔رپورٹس کے مطابق 31 جنوری کو بہار کے علاقے موتی ہاری کے ایک کالج میں دوسری شفٹ میں امتحانات جاری تھے،

جس کے اوقات دوپہر پونے 2 بجے سے شام 5 بجے تک تھے تاہم ا?خری وقت پر طلبا کو صحیح کرسیوں کے انتخاب میں مشکلات پیش آئیں جس کی وجہ سے پرچہ ساڑھے4 بجے شروع ہوا اور رات 8 بجے تک جاری رہا۔دیر سے پرچہ شروع ہونے کی وجہ سے رات ہوتے ہی علاقے میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہر طرف اندھیرا ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طلبا کا پرچہ مکمل کروانے کیلئے آخر کار جنریٹرز منگوائے گئے تاہم جب تک جن والدین کے پاس کار موجود تھیں انہوں نے اپنی گاڑی کی ہیڈلائٹس کو چلا دیا تاکہ طلبا کم از کم باہر بیٹھ کر پرچہ مکمل کرسکیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close